Sunday, October 26, 2014

Malala Conspiracy against Islam & Pakistan 



ملالہ پر حملہ میڈیا کی چالاکی حکومت کی بیغیرتی عوام کی بیوقوفی اور اصل حقائق کیا ہیں اس ویڈیو میں یہ سارے سوالات اور ان کے جوابات دئیے گئے ہیں آپ اس ویڈیو کودیکھیں شئیر ضرور کریں تا کہ ہر پاکستانی جان سکے کہ اصل حقائق کیا ہیں.

Thursday, October 9, 2014

قیام پاکستان کے بعد پہلی نماز عید الاضحیٰ، قائد اعظم کی زندگی کا ایک واقعہ



قیام پاکستان کے بعد پہلی نماز عید الاضحیٰ، قائد اعظم کی زندگی کا ایک واقعہ، جو تاریخ کی نظروں سے اوجھل ہے.
یہ 25 اکتوبر 1947 کی بات ہے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جانا تھا۔ قائد اعظم اور دیگر سرکاری عمائدین نے 18 اگست 1947 کو عیدالفطر کی نماز وفاقی دارالحکومت میں بندر روڈ پر مولوی مسافر خانہ کے نزدیک مسجد قصاباں میں ادا کی تھی جو عیدگاہ کے نام سے بھی معروف تھی۔ اس نماز کی امامت فریضہ مشہور عالم دین مولانا ظہور الحسن درس نے انجام دیے تھے۔ 25 اکتوبر 1947 کو عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائی کے لیے بھی اسی مقام کا انتخاب ہوا۔ اس مرتبہ بھی امامت کا فریضہ مولانا ظہور الحسن درس کے حصے میں آنا تھا۔
قائد اعظم کو نماز کے وقت سے مطلع کردیا گیا۔ لیکن تمام لوگ اس وقت بڑے حیران ہوئے جب نماز کا وقت آگیا مگر قائد اعظم عید گاہ نہیں پہنچ پائے۔ اعلیٰ حکام نے مولانا ظہور الحسن درس کو مطلع کیا کہ قائد اعظم راستے میں ہیں اور چند ہی لمحات میں عید گاہ پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ نمازکی ادائی کچھ وقت کے لیے مؤخر کردیں۔ مولانا ظہور الحسن درس نے فرمایا ’’میں قائد اعظم کے لیے نماز پڑھانے نہیں آیا ہوں بلکہ خدائے عزوجل کی نماز پڑھانے آیا ہوں‘‘ چناں چہ انہوں نے صفوں کو درست کرکے تکبیر فرما دی۔
ابھی نماز عید کی پہلی رکعت شروع ہوئی ہی تھی کہ اتنے میں قائد اعظم بھی عید گاہ پہنچ گئے۔ نماز شروع ہوچکی تھی۔ قائد اعظم کے منتظر اعلیٰ حکام نے قائد سے درخواست کی وہ اگلی صف میں تشریف لے چلیں مگر قائد اعظم نے ان کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ میں پچھلی صف میں ہی نماز ادا کروں گا۔ چناں چہ ایسا ہی ہوا اور قائد اعظم نے پچھلی صفوں میں نماز ادا کی۔ قائد اعظم کے برابر کھڑے نمازیوں کو بھی نماز کے بعد علم ہُوا کہ ان کے برابر میں نماز ادا کرنے والا ریاست کا کوئی عام شہری نہیں بلکہ ریاست کا سربراہ تھا۔
نماز کے بعد جب نمازیوں کے علم میں یہ بات آئی پوری عید گاہ قائد اعظم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ قائد اعظم نمازیوں سے گلے ملنے کے بعد آگے تشریف لائے۔ انھوں نے مولانا ظہور الحسن درس کی جرأت ایمانی کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے علما کو ایسے ہی کردار کا حامل ہونا چاہیے۔
مولانا ظہور الحسن درس 9 فروری 1905 کو کراچی میں مولانا عبدالکریم درس کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ آپ 1940 سے 1947 تک آل انڈیا مسلم لیگ کونسل کے رکن اور اہم عہدوں پر فائز رہے۔ قائداعظم آپ کو سندھ کا بہادر یارجنگ کہا کرتے تھے۔ مولانا ظہور الحسن درس نے 14 نومبر 1972 کو کراچی میں وفات پائی اور قبرستان مخدوم صاحب نزد دھوبی گھاٹ میں آسودۂ خاک ہوئے۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ جن میں چشم تلطف پنجتن‘ خون کے آنسو اور تحقیق الفقہ اما فی کلمتہ الحق کے نام سرفہرست ہیں

Sunday, October 5, 2014

سبحان اللہ خود سنیں اور دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں!

Sunday, September 28, 2014

آگر پاکستان سے پیار ھے تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیئے- پاکستان پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے ؟





آگر پاکستان سے پیار ھے تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیئے- 
اگر یہ سچ ھے تو لعنت بیشمار کہ یہ پاکستان کے قوانین بنانے والے معزز شرفاء کے بھیس میں غلیظ ترین لوگ ھیں-
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا - جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی 
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا - اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی

صرف 2 منٹ ۔۔۔۔۔ ایک بار ضرور پڑھیں



( صرف 2 منٹ ۔۔۔۔۔ ایک بار ضرور پڑھیں )
دوستو اس آدمی سے ملیئے ۔۔ ان کا نام ھے Winfried Brumma یہ میرے ھمسائے ہیں ۔۔۔ میرے گھر کے سامنے رھتے ہیں ۔۔۔ ان کا گھر اور ھمارا گھر ایک جیسا ھے ۔۔۔ بلکہ یقین جانیں ھمارا گھر ان سے بڑا ھے ۔۔۔ یہ آدمی 2000 سے ناصرف صوبائی اسمبلی کا ممبر ھے بلکہ یہ فنانس اور بجٹ کی کمیٹی کا نمائیندہ اور صوبے کی صحت کی پالسیوں کا بھی ترجمان ھے ۔۔ اور کئی چھوٹی موٹی زمہ داریاں اس کے اوپر ھیں ۔۔۔۔ دوستو یہ آدمی سائیکل پر اسمبلی میں جاتا ھے ۔۔۔۔ آپنے گارڈن میں گھاس خود کاٹتا ھے ۔۔۔ پودوں کو پانی خود دیتا ھے ۔۔ سردیوں میں برف باری کی صورت ھم نے 30۔7 بجے سے پہلے آپنے گھروں کے سامنے سے برف اٹھا کر دوسرے لوگوں کے لئے راستہ بنانا ھوتا ھے ۔۔ یہ بندہ میرے ساتھ مل کر گھر کے سامنے سے برف اٹھا رھا ھوتا ھے ۔۔۔ اور میرے ساتھ گپ شپ لگاتا رھتا ھے ۔۔۔ میں اکثر اس کی باتوں کا جواب ۔۔۔ بس اوں آں سے دیتا ھوں ۔۔۔ کیونکہ میں سوچوں میں گم یہ سوچ رھا ھوتا ھوں کہ کیا یہ پاکستان کی اسمبلی کا ممبر ھوتا تو ایسے ہی آپنی گلی صاف کر رھا ھوتا ؟؟؟؟ خدا کے لئے پاکستان کے غیور لوگوں اب مسترد کر دوں ۔۔۔ آپنے نام نہاد موروثی غنڈوں اور لٹیروں کو ۔۔۔ اس پوسٹ کو آگے شئیر کریں 


( وطن کی پکار کے ساتھ آپکا بھائی فاروق بیگ )