Sunday, September 28, 2014

آگر پاکستان سے پیار ھے تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیئے- پاکستان پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے ؟





آگر پاکستان سے پیار ھے تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیئے- 
اگر یہ سچ ھے تو لعنت بیشمار کہ یہ پاکستان کے قوانین بنانے والے معزز شرفاء کے بھیس میں غلیظ ترین لوگ ھیں-
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا - جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی 
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا - اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی

صرف 2 منٹ ۔۔۔۔۔ ایک بار ضرور پڑھیں



( صرف 2 منٹ ۔۔۔۔۔ ایک بار ضرور پڑھیں )
دوستو اس آدمی سے ملیئے ۔۔ ان کا نام ھے Winfried Brumma یہ میرے ھمسائے ہیں ۔۔۔ میرے گھر کے سامنے رھتے ہیں ۔۔۔ ان کا گھر اور ھمارا گھر ایک جیسا ھے ۔۔۔ بلکہ یقین جانیں ھمارا گھر ان سے بڑا ھے ۔۔۔ یہ آدمی 2000 سے ناصرف صوبائی اسمبلی کا ممبر ھے بلکہ یہ فنانس اور بجٹ کی کمیٹی کا نمائیندہ اور صوبے کی صحت کی پالسیوں کا بھی ترجمان ھے ۔۔ اور کئی چھوٹی موٹی زمہ داریاں اس کے اوپر ھیں ۔۔۔۔ دوستو یہ آدمی سائیکل پر اسمبلی میں جاتا ھے ۔۔۔۔ آپنے گارڈن میں گھاس خود کاٹتا ھے ۔۔۔ پودوں کو پانی خود دیتا ھے ۔۔ سردیوں میں برف باری کی صورت ھم نے 30۔7 بجے سے پہلے آپنے گھروں کے سامنے سے برف اٹھا کر دوسرے لوگوں کے لئے راستہ بنانا ھوتا ھے ۔۔ یہ بندہ میرے ساتھ مل کر گھر کے سامنے سے برف اٹھا رھا ھوتا ھے ۔۔۔ اور میرے ساتھ گپ شپ لگاتا رھتا ھے ۔۔۔ میں اکثر اس کی باتوں کا جواب ۔۔۔ بس اوں آں سے دیتا ھوں ۔۔۔ کیونکہ میں سوچوں میں گم یہ سوچ رھا ھوتا ھوں کہ کیا یہ پاکستان کی اسمبلی کا ممبر ھوتا تو ایسے ہی آپنی گلی صاف کر رھا ھوتا ؟؟؟؟ خدا کے لئے پاکستان کے غیور لوگوں اب مسترد کر دوں ۔۔۔ آپنے نام نہاد موروثی غنڈوں اور لٹیروں کو ۔۔۔ اس پوسٹ کو آگے شئیر کریں 


( وطن کی پکار کے ساتھ آپکا بھائی فاروق بیگ )


Saturday, September 27, 2014

کہانی ایک منافق اور غدار، یہودی سیاستدان کی



بریڈ فورڈ یونیورسٹی کا شمار برطانیه کی مشہور یونیورسٹی میں ہو تا ہے- یہ دنیا کی 50 اور برطانیہ کی 7 اچھی یونیورسٹی ہے- 2005 میں یونیورسٹی کو چانسلر کی ضرورت تھی- پوری دنیا سے 100 سے زیادہ سکالرز اور بزنس مینیجرز کو بلایا گیا –جس میں زیادہ تعداد برطانیہ ور امریکا اور جرمن سکالرز کی تھی –اس لسٹ میں پاکستان اور انڈیا میں سے صرف ایک بندے کو بلایا گیا – سلیکشن سے پہلے جرمن سائنٹسٹ کو چانسلر کی سیٹ کے لیے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا - مگر تعام کہانی اس ٹائم تبدیل ہوئی جب "ٹیلنٹ " لیڈرشپ " موڈرن اسٹڈیز " پر بحث میں پاکستان نزاد نے دوسرے تمام امیدوار کو پیچھے چھوڑ دیا - اس ہال میں بریڈفورڈ کے تعام ڈائریکٹرز کھڑے ہو کر تالیاں مارنے اور داد دینے پر مجبور ہو گئے - تب جرمن سائنٹسٹ اس سکالر کے پاس آیا اور کہا اس پوسٹ پر تم مجھ سے زیادہ قابل بندے ہو-
کابینہ کی اکثریت نے اس سکالر کو منتخب کر لیا - اور کہا بولو کتنی تنخواہ لو گے- اس نے تاریخی کلمات بولے میں یہاں بزنس کے لیے نہں آیا - اور بولا تعلیم اور پیسے کا ایک دوسرے سے موازانہ نہں کیا جا سکتا - میں ایک ایسے ملک سے ہوں یہاں لوگوں کو تعلیم کی بنیادی سہولیات نہں ہیں -ہمارا پیسے والے لوگ دوسرے ممالک میں جا کے تعلیم حاصل کر لیتے ہیں- جب کے غریب لوگ اپنے دل میں حسد لے کر اس دنیا سے چلے جاتے ہیں - یہ ہی وہ خاص وجہ ہے جس کی وجہ سے غریب اور امیر کا فرق دن با دن زیادہ ہوتا جا رہا ہے- میری زندگی کی خواہش ہے میرے ملک کے وو لوگ جو دوسرے ممالک میں نہں جا سکتے وو اپنے ملک میں ہی رہ کر اچھی تعلیم حاصل کریں اور بریڈفورڈ جیسی اچھی یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کر سکیں- اس لیے میں یہ بریڈفورڈ پھر ہی جوائن کر سکتا ہوں اگر اپ مجھے میرے ملک کے لیے یہ سہولت دیں -
کابینہ کے تمام ارکان اس بات سے حیران رہ گئے - کابینہ کی اکثریت اس فیصلہ کے خلاف ہو گئے اور کہنے لگے ایسا ممکن نہں کے ہم پاکستان میں اپنی ڈگری متعارف کروائیں - سکالر کہنے لگا پھر آپ پاکستان کا بندہ بریڈفورڈ کا چانسلر کیوں لگا رہے ہو - بات یہاں آ کر روک گی اور وہ سکالر اٹھ کے چلا گیا - بعد میں Chris Taylor نے اپنی کابینہ کو کہا اس بندے کو ایسے نہ جانے دو اس میں کچھ کر دکھانے کی صلاحیت مجود ہے- جو بندہ اپنے ملک کا وفادار ہو اور کچھ کرنے کا عزم ہو وہ کام بھی ہمیشہ اچھا کرتا ہے اور پیسے کا لالچ نہں کرتا - آپ اس کی بات مان لیں- کابینہ نے اس سکالر کو واپس بلایا اور کہا آپکی تمام باتیں منظور ہیں - اپ پاکستان میں جہاں چاھتے ہیں کیمپس بنا سکتے ہیں- وہ اسکالر پچھلے 9 سال سے بریڈفورڈ کا چانسلر ہے- 1986 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کے کوئی بندہ اتنے زیادہ عرصے کے لیے چانسلر بنا رہا -
اس کا نام عمران خان ہے اور وہ پاکستان (اپنے ملک) میں منافق اور غدار، یہودی سیاستدان کے طور پر جانا جاتا ہے- مگر میں اپنی زندگی میں ایسا پہلا منافق بندہ دیکھ رہا ہوں جو پیسے کا لالچ نہں کرتا اور ایسا پہلا غدار دیکھ رہا ہوں جو ملک کے با ہر جا کےبھی پیسے پر اپنے ملک کو ترجیح دے - اس کا غدار کا نام ضرور گنیسس بک میں ہونا چاہے. کیا کہتے ہیں آپ لوگ ؟


Real Faces of the Parliamentarians of Pakistan


Thursday, September 11, 2014

گوگل ویڈیو ایڈ جس کو دیکھ کر آپکی آنکھیں نم ہو جائیں






یہ ہوتی ہے ٹی وی ایڈ جس کو دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے اور انسان داد دیتا ہے یار کیا زبردست طریقے کی ایڈ بنائی ہے ۔ آپ نے جاز،وارد،ٹیلی نار،یوفون اور زونگ کے بکواس اور فحش کمرشلز دیکھی ہوں گی جن میں ناچ گانے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا. آج ایک انٹرنیشنل کمپنی گوگل کی بھی کمرشل دیکھیں اس کمرشل سے ہماری بے غیرت فون کمپنیوں کو کچھ سبق سیکھنا چاہیے کہ گوگل جیسی انٹرنیشنل کمپنی نے ایک سادہ لیکن بہت زبردست کمرشل بنائی. گوگل نے ثابت کیا ہے کہ واقعی نمبر ون کمپنی ہے۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا گوگل کی اس ویڈیو ایڈ کو دیکھ کر آپکی آنکھیں نم نا ہوں۔ ویڈیو دیکھیں.

Wednesday, September 3, 2014

نا قابل یقین دیو قامت مشینیں



 ڈمپ ٹرک: یہ ایک ٹرک ڈمپ ہے۔ آپ کو اس بھاری مشین کو بیلا روس میں بنایا گیا ہے۔ جس کی لمبائی 20.6 میٹر، اس کی چوڑائی 8.16میٹر اور لمبائی 9.87 میٹر ہے۔ یہ مشین 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 450 ٹن وزن اٹھا کر سفر کر سکتی ہے جس کو کھینچنے کیلئے 2300 ہارس پاور کا انجمن نصب کیا گیا ہے۔



سپر بلڈورز: سپر بلڈورز نامی یہ مشین 1980 میں اٹلی میں بنائی گئی۔ سپر بلڈورز تاریخ کا سب سے بڑا بلڈورز ہے۔ یہ 40 فٹ طویل، 23 فٹ چوڑا اور 183 ٹن وزن کی حامل مشین اب تک دنیا کا سب سے بڑا بلڈورز ہے۔



Zubr-class LCAC Hovercraft: سوویت یونین کی ڈیزائین کی گئی یہ کرافٹ روسی، یوکرین، یونانی اور چینی بحریہ کی طرف سے استعمال کی گئی ہے۔ یہ کارگو جہاز جنگ کے دوران ٹےنکوں کی نقل و حمل کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ 40 میل کی رفتار سے سمندر میں سفر کرتی ہے۔



برتھا ٹنل بورنگ مشین: پہاڑوں میں راستہ بنانے کیلئے استعمال ہونیوالی یہ مشین اب تک کھدائی کیلئے استعمال ہونیوالی سب سے بڑی مشین ہے۔ جس کا قطر 57 فٹ ہے۔ سٹیل سے بنائی گئی یہ مشین زیر زمین سرنگ اور ٹنل بنانے کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔



کارگو جہاز: اب تک دنیا بھر میں تیار ہونیوالوں طیاروں میں سے سب سے بڑے طیارے کا وزن 385,000 پونڈ ہے جس کے پروں کی تعداد 290 ہے۔ یہ کارگو جہاز 550,000 پونڈ تک کا وزن اٹھا کر سفر کر سکتا ہے۔ اصل میں یہ جہاز سوویت خلائی شٹل Buran کی نقل و حمل کیلئے تیار کیا گیا تھا۔



LeTourneau TC-497 Overland Train : زمین پر چلنے والے اس ٹرین کو فوجی نقل و حمل کیلئے استعمال کیا گیا۔ اس کے پہیوں کی تعداد 54 اور اس میں 680,4 ہارس پاور کا انجن نصب ہے۔ اس میں نصب چار ٹربائن انجن شمسی توانائی سے بھی چل کتے ہیں۔



Big Bud 16V-747 Tractor: اس ٹریکٹر میں زرعی ضروریات کیلئے استعمال ہونیوالے تمام آلات نصب ہیں۔ یہ 1977 میں تیار کیا گیا تھا جو 8میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے کام کر سکتا ہے۔ 20 سال سے استعمال کئے جانیوالے اس ٹریکٹر کی چوڑائی 20 اور لمبائی 14 فٹ جبکہ اس کا وزن 100,000 پونڈ ہے۔



ناسا کرالر ٹرانسپورٹر 10 16: ناسا کرالر ٹرانسپورٹر 2 میل فی گھنٹہ کی رفتار کیساتھ سفر کرتا ہے۔ یہ جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے تیار کیا گیا ہے جس کی لمبائی 131 فٹ اور چوڑائی 114ہے۔



کنوئیر پل 163: اس مشین کو 30 ملین پاﺅنڈ کی بھاری لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ 790 فٹ طویل اس وقت تک دنیا میں سب سے بڑی گاڑی ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر کانکنی کیلئے استعمال کی جاتی ہے جس کی مدد سے کان میں سے سامان نکالا جاتا ہے۔ جرمنی میں موجود یہ مشین بیکار پڑی ہے جو صرف سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔


Krupp Bagger نامی ایک مشین ایسی تیار کی گئی ہے جس کی مدد بڑے پیمانے پر مٹی کی کھدائی کی جا سکتی ہے۔ مٹی کی کھدائی کرنے کیلئے مشین پر نصب بلیڈ کی لمبائی 740 فٹ اور چوڑائی 315 فٹ ہے جبکہ کرین 31 ملین پونڈ تک کا وزن اٹھا سکتی ہے۔ جرمنی میں تیار کی گئی مشین ایک دن میں 70 فٹ کھدائی کر سکتی ہے جس سے مراد ہے کہ ایک دن میں کرین کی مدد سے 240,000 کیوبک میٹر کھدائی کی جا سکتی ہے۔