ڈمپ ٹرک: یہ ایک ٹرک ڈمپ ہے۔ آپ کو اس بھاری مشین کو بیلا روس میں بنایا گیا ہے۔ جس کی لمبائی 20.6 میٹر، اس کی چوڑائی 8.16میٹر اور لمبائی 9.87 میٹر ہے۔ یہ مشین 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 450 ٹن وزن اٹھا کر سفر کر سکتی ہے جس کو کھینچنے کیلئے 2300 ہارس پاور کا انجمن نصب کیا گیا ہے۔
سپر بلڈورز: سپر بلڈورز نامی یہ مشین 1980 میں اٹلی میں بنائی گئی۔ سپر بلڈورز تاریخ کا سب سے بڑا بلڈورز ہے۔ یہ 40 فٹ طویل، 23 فٹ چوڑا اور 183 ٹن وزن کی حامل مشین اب تک دنیا کا سب سے بڑا بلڈورز ہے۔
Zubr-class LCAC Hovercraft: سوویت یونین کی ڈیزائین کی گئی یہ کرافٹ روسی، یوکرین، یونانی اور چینی بحریہ کی طرف سے استعمال کی گئی ہے۔ یہ کارگو جہاز جنگ کے دوران ٹےنکوں کی نقل و حمل کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ 40 میل کی رفتار سے سمندر میں سفر کرتی ہے۔
برتھا ٹنل بورنگ مشین: پہاڑوں میں راستہ بنانے کیلئے استعمال ہونیوالی یہ مشین اب تک کھدائی کیلئے استعمال ہونیوالی سب سے بڑی مشین ہے۔ جس کا قطر 57 فٹ ہے۔ سٹیل سے بنائی گئی یہ مشین زیر زمین سرنگ اور ٹنل بنانے کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔
کارگو جہاز: اب تک دنیا بھر میں تیار ہونیوالوں طیاروں میں سے سب سے بڑے طیارے کا وزن 385,000 پونڈ ہے جس کے پروں کی تعداد 290 ہے۔ یہ کارگو جہاز 550,000 پونڈ تک کا وزن اٹھا کر سفر کر سکتا ہے۔ اصل میں یہ جہاز سوویت خلائی شٹل Buran کی نقل و حمل کیلئے تیار کیا گیا تھا۔
LeTourneau TC-497 Overland Train : زمین پر چلنے والے اس ٹرین کو فوجی نقل و حمل کیلئے استعمال کیا گیا۔ اس کے پہیوں کی تعداد 54 اور اس میں 680,4 ہارس پاور کا انجن نصب ہے۔ اس میں نصب چار ٹربائن انجن شمسی توانائی سے بھی چل کتے ہیں۔
Big Bud 16V-747 Tractor: اس ٹریکٹر میں زرعی ضروریات کیلئے استعمال ہونیوالے تمام آلات نصب ہیں۔ یہ 1977 میں تیار کیا گیا تھا جو 8میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے کام کر سکتا ہے۔ 20 سال سے استعمال کئے جانیوالے اس ٹریکٹر کی چوڑائی 20 اور لمبائی 14 فٹ جبکہ اس کا وزن 100,000 پونڈ ہے۔
ناسا کرالر ٹرانسپورٹر 10 16: ناسا کرالر ٹرانسپورٹر 2 میل فی گھنٹہ کی رفتار کیساتھ سفر کرتا ہے۔ یہ جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے تیار کیا گیا ہے جس کی لمبائی 131 فٹ اور چوڑائی 114ہے۔
کنوئیر پل 163: اس مشین کو 30 ملین پاﺅنڈ کی بھاری لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ 790 فٹ طویل اس وقت تک دنیا میں سب سے بڑی گاڑی ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر کانکنی کیلئے استعمال کی جاتی ہے جس کی مدد سے کان میں سے سامان نکالا جاتا ہے۔ جرمنی میں موجود یہ مشین بیکار پڑی ہے جو صرف سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
Krupp Bagger نامی ایک مشین ایسی تیار کی گئی ہے جس کی مدد بڑے پیمانے پر مٹی کی کھدائی کی جا سکتی ہے۔ مٹی کی کھدائی کرنے کیلئے مشین پر نصب بلیڈ کی لمبائی 740 فٹ اور چوڑائی 315 فٹ ہے جبکہ کرین 31 ملین پونڈ تک کا وزن اٹھا سکتی ہے۔ جرمنی میں تیار کی گئی مشین ایک دن میں 70 فٹ کھدائی کر سکتی ہے جس سے مراد ہے کہ ایک دن میں کرین کی مدد سے 240,000 کیوبک میٹر کھدائی کی جا سکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment